پاکستانی کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے والے سپنرعبدالرحمان فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے محکمے حبیب بینک کی طرف سے بدستورکھیلتے رہیں گے۔ ٹیسٹ سپنرعبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہر کرکٹر کو کرنا ہوتا ہے، چار سال سے ٹیم سے باہر تھا اور اب ٹیم میں واپسی کا بھی کوئی چانس نہیں لگ رہا تھا جس پر مناسب یہ ہی سمجھا کہ باقاعدہ طورپریہ اعلان کردوں، اب سارافوکس فرسٹ کلاس کرکٹ اور لیگ کرکٹ کھیلنے پر مرکوز کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے والدین اور اہلیہ کے بعد شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھر پورسپورٹ کیا،،پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے، ملک نے بہت عزت اور نام دیا،2012ءکی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 5 وکٹ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے والے عبدالرحمان نے ساتھی کرکٹرز کا بھی شکریہ ادارکیا اور کہا کہ سعید اجمل کے ساتھ بہت اچھا ساتھ رہا، جب ایک اینڈ سے وہ اور دوسرے اینڈ سے باﺅلنگ کرتاتھا تو بہت مزہ آتا تھا۔

خواہش تھی کہ ایک ٹیسٹ اور کھیلنے کا موقع ملتا تو وکٹوں کی سنچری ضرور بنانے میں کامیاب رہتا لیکن قسمت میں ایسا نہیں تھا۔عبدالرحمان نے 2014 ءمیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے38سالہ لیفٹ آرم سپنر نے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹ اپنے نام کی ہیں جب کہ 31 ون ڈے میچز میں ان کے شکاروں کی تعداد 30 رہی، عبدالرحمان نے8 ٹی ٹونٹی میچز میں 11 وکٹیں بھی اپنے نام کیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *