پی ایس ایل کی انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کو فروخت کیا جارہا ہے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان چھ میں سے پہلی فرنچائز ہوگی جو اپنے شیئر فروخت کررہی ہے،اب اس فرنچائز کو نئے مالکان چلائیں گے۔فروری میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019 میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم افسر نے تصدیق کی کہ مالکان اپنے شیئرز گوہر اعجاز نامی بزنس مین کو فروخت کررہے ہیں تاہم ابھی اس گروپ کو شیئر  فروخت کرنے کے لئے ہم سے باضابطہ رابطہ کرنا ہے اور اس کےلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *